کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، پاک برطانیہ تعلقات، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے امید کی گھنٹی بھی بجائی۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) September 11, 2023
برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے قائد روم میں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاء دیکھیں اور طاقتور پاکستان پروگرام کے راشن بیگز کا معائنہ کیا۔