اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔
بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف پاور ڈویژن کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) October 1, 2023
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک 10 ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کر کے 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 9 ہزار 564 ایف آئی آرز درج ہوئیں، حیسکو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 کروڑ روپے ریکور کئے گئے ہیں۔