کراچی: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) October 4, 2023
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے، واضح رہے کہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 48 روپے 50 پیسے کم ہوا ہے۔