اسلام آباد: (دنیا نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے گیس کے شعبے میں اصلاحات کر دیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا حالیہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے۔
اپٹما کے مطابق حکومتی فیصلے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کا بوجھ کم ہوگا، نگران حکومت کی اصلاحات سے رُکی ہوئی سرمایہ کاری بحال ہوگی، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ٹریلین تک پہنچ چکا ہے، حکومتی اصلاحات سے گیس کا گردشی قرضہ بھی کم ہو گا۔
اُمید ہے اس فیصلے سے سندھ میں صنعتوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی، حکومتی فیصلے سے برآمدی شعبے کو ایل این جی کی بلا تعطل سپلائی شروع ہو گی۔
اپٹما کے مطابق نگران وزیر خزانہ اور وزیر تجارت گوہر اعجاز نے صنعتوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری ای سی سی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔