صادق آباد: گھر میں سلنڈر دھماکہ، میاں، بیوی، بیٹا جاں بحق

Published On 25 October,2023 08:07 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) الیاس کالونی میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور دو سالہ بیٹا شامل ہے۔

دھماکہ میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کباڑیے کا کام کرتا تھا اور پرانا سلنڈر گھر لے کر آیا تھا۔