اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق معاون خصوصی کیخلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے کے سلسلہ میں وزارت داخلہ نے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی، ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے سے قبل دستاویزات کا قانونی جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ایف آئی اے انٹر پول ہیڈ کوارٹرز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرے۔