اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر نجکاری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے نگران وزیر نجکاری کی بطور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے رکن کی منظوری دے دی، وزیر نجکاری کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں، کمیٹی اراکین میں تجارت، قانون، توانائی اور مواصلات کے وزراء شامل ہیں، نگران وزیر منصوبہ بندی اور وزیر آئی ٹی بھی ای سی سی اراکین میں شامل ہیں۔