لاہور: (دنیا نیوز) ملکی معاشی حالت کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے ایندھن کی بچت اور چوری روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔
پاکستان ریلویز نے آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم تیار کر لیا، آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم پر 10 جنوری سے عملدرآمد شروع ہو گا۔
فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، سسٹم کی تنصیب کے بعد ایندھن کی ٹریکنگ اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اس سسٹم سے ریلوے کی آپریشنل افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا، ریلوے کے مالی وسائل کی بھی بچت ہو گی اور ضیاع میں کمی آئے گی۔