کھپت کے مقابلے سپلائی بہتر، برائلر کا گوشت مزید سستا

Published On 14 May,2024 09:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں بہتری آنے سے برائلر گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی آ گئی۔

ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 416 روپے سے سستا ہو کر 399 روپے فی کلو ہوگیا، زندہ برائلر کے دام میں بھی 12 روپے فی کلو تک کمی واقع ہوئی ہے۔

زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 255 روپے، ہول سیل پر زندہ برائلر کے نرخ 265 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 257 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں کمی کے باعث انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 258 روپے سے بڑھ کر 259 روپے مقرر کی گئی ہے۔