یو بی ایل نیا ناظم آباد میں علاقائی دفتر تعمیر کرے گا

Published On 13 May,2024 07:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے ممتاز بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے اپنا علاقائی دفتر تعمیر کرنے کے لیے نیا ناظم آباد، کراچی میں 14,092 مربع گز کا کمرشل پلاٹ حاصل کیا ہے۔

نیا ناظم آباد ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل کے سنگم پر واقع ہے، یہ علاقہ با صلاحیت پروفیشنل لوگوں کا مرکز ہے اور سب سے زیادہ تعلیمی ادارے بھی اسی علاقے میں واقع ہیں۔

نیا ناظم آباد چاردیواری کے اندر ایک ماسٹر پلانڈ کمیونٹی ہے اور یہ کراچی کے متوسط اور خوش حال متوسط طبقے کی مربوط طرز زندگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا منصوبہ ہے۔

یہ اقدام اس کے کردار میں ایک بڑی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ اب اس کے رہائشی ، ریٹیل، سماجی اور تفریح سے متعلق اثاثوں کے پورٹ فولیو میں دفاتر کی جگہ بھی شامل ہو جائے گی۔

یہ فیصلہ یو بی ایل کو علاقے کے پروفیشنل ٹیلنٹ کو اپنی طرف راغب کرنے اور اسے زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع دے گا، اس کی اہم جائے وقوع ملازمین کے آنے جانے کے وقت اور اس سے متعلق ذہنی دباؤ کو کم کرے گی۔

امید ہے کہ یہ بینک کے لیے معاشی اعتبار سے بھی انتہائی موثر ثابت ہوگا، یہ پلاٹ عالمی معیار کی ریٹیل، سپورٹس اور سماجی سہولتوں سے بہت قریب ہے۔

یہ فیصلہ یو بی ایل کی قیادت کی دوراندیشی اور تعمیر و ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

امید ہے کہ اپنے کاروبار کے لیے اہم لوکیشنز کے حصول کے حوالے سے موقعوں سے بر وقت فائدہ اٹھانے کے لیے مزید پروفیشنل اور ترقی پسند ادارے بھی اس کی تقلید کریں گے۔