خیبرپختونخوا حکومت کا روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ

Published On 18 May,2024 10:32 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے اعلامیہ کے مطابق 15 روپے میں اب 100 گرام کی جگہ 120 گرام کی روٹی ملے گی۔

30 روپے میں 200 گرام کی بجائے اب 240 گرام روٹی فروخت ہوگی، روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔