لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے فریٹ کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مال گاڑیوں کے فریٹ کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 3 جولائی سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سٹیل کی تاروں اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر اضافی کرایہ لاگو نہیں ہوگا۔