لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرین مسافر کی مشکلات بھی بڑھا دیں، محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے، میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔
محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا، نئے کرایہ نامے کا اطلاق 19 جولائی بروز جمعہ سے ہوگا۔