کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے تاجروں سے ملاقات کی، بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستانی تاجروں کی آسانی کیلئے زیرو بیوروکریسی کی شروعات کردی ہے، کاروباری حضرات کیلئے آن لائن پورٹل بھی متعارف کرادیا ہے۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ اقدامات سے مزید آسانی پیدا ہوگی اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہوں گے، پاکستان میں کھانے کے کاروبار میں زیادہ مواقع ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
کراچی چیمبر کے تاجروں نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا شکریہ ادا کیا۔