لاہور: (دنیا نیوز) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جون میں 13 ارب 7 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 31 روپے 61 پیسے فی یونٹ میں پیدا کی گئی، ایران سے 26 روپے 65 پیسے فی یونٹ میں در آمد کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آر ایل این جی سے 24 روپے 78 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئی جبکہ پن بجلی ذرائع سے 35.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔