کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے ذخائر مل گئے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔
کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو خط میں لکھا گیا ہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل سٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگروفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔