بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے ٹال ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ، 15جون سے عمل درآمد

Published On 03 June,2025 10:35 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) موٹروے ٹال ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔

نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ کیا گیا ، اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔

اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر کار کا نیا ٹول 1800 روپے ، لاہور تا عبدالحکیم (M-3) کار کے لیے نیا ٹول 1200 روپے، پنڈی بھٹیاں تا ملتان (M-4) کار کے لیے نیا ٹول 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

اسی طرح ملتان تا سکھر (M-5) کار کا نیا ٹول 1800 روپے ،ڈی آئی خان تا حاکلہ (M-14) کار کے لیے ٹول 1000 روپے، حسن ابدال تا مانسہرہ (E-35) ایکسپریس وے پر کار کا ٹول 450 روپے مقرر کیا ہے ۔

دوسری جانب اسلام آباد 2 اور3 ایکسل ٹرک کا نیا ٹول 7900 روپے ہو گیا ،آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے نیا ٹول 10200 روپے مقرر ہوا۔