عیدالاضحیٰ اور بجٹ سے قبل مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

Published On 05 June,2025 10:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عیدالاضحیٰ اور بجٹ سے قبل مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہو گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح معمولی صفر اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی، 6 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 فیصد مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے پیاز 5.21 فیصد، کیلے1.57 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 1.34 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 1.24 فیصد کا اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران باسمتی چاول 1.02 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول، تازہ دودھ، آٹا، دالیں اور گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں چکن 11.22 فیصد، لہسن3.71 فیصد سستا ہوا، گھی، خوردنی تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔