محمد اورنگزیب ،بلال بن ثاقب کی سربراہ بٹ کوائن کمپنی سے ملاقات

Published On 15 June,2025 06:41 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلال بن ثاقب کی بڑی بٹ کوائن کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین مائیکل سیلر سے اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ویڈیو لنک پرملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مائیکل سیلز سے بٹ کوائن بطور قومی ذخائر، مالی خودمختاری اور ڈیجیٹل معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ایک فرد امریکا میں 100 ارب ڈالر کی کمپنی بنا سکتا ہے، تو پاکستان کیوں نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں میں گلوبل ساؤتھ کی قیادت کرنا چاہتا ہے، ہمارے پاس ٹیلنٹ، وژن اور عالمی کاروبار کی صلاحیت موجود ہے۔

مائیکل سیلر کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ بٹ کوائن طویل مدتی قومی مضبوطی کے لیے سب سے طاقتور اثاثہ ہے۔

خیال رہےمائیکل سیلر دنیا کی سب سے بڑی بٹ کوائن ہولڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیں مائیکل سیلر کی کمپنی کے پاس 5 لاکھ 82 ہزار بٹ کوائن موجود ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو 62 ارب ڈالر سے زائد ہے۔