حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

Published On 20 June,2025 06:39 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ قیمتوں میں توازن اور عوامی سہولت کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے پربرآمد کی گئی، یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔

دریں اثنا ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو تک ہوگئی۔