خیبرپختونخوا سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

Published On 27 June,2025 03:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پی او ایل کے اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے گیس کی یومیہ پیداوار 22.1 ملین مکعب فٹ اور تیل کی یومیہ پیداوار 2,112 بیرل ہے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمٹیڈ نے سٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا کہ ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، اعلامیے کے مطابق یہ ذخائر ٹَل بلاک میں کی گئی حالیہ کھدائی کے بعد دریافت ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف توانائی کے درآمدی بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی بلکہ مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار کو فروغ دے کر خود کفالت کی جانب ایک اور قدم ثابت ہو گی۔