سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

Published On 27 June,2025 05:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوگیا، مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کمی سے 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 3290 ڈالر پر آگیا۔