عالمی و مقامی سطح پر سونا مسلسل چوتھے روز بھی سستا

Published On 19 June,2025 05:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کیساتھ 3372 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 460 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 394 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے ہوگئی۔