سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 63 ہزار کا ہوگیا

Published On 14 June,2025 05:24 pm

کراچی :(دنیا نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 3432 ڈالر پر آگئی۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا 1206 روپے بڑھ کر تین لاکھ 11 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چار روز کے دوران فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے جبکہ فی اونس 97 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے، گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4023 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔