سونے کی اُونچی اُڑان، فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا بڑا اضافہ

Published On 05 June,2025 05:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کیساتھ 3400 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3687 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہوگئی۔