عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Published On 02 June,2025 04:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 59 ڈالر اضافے کیساتھ 3347 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے ہوگئی۔