عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

Published On 12 June,2025 05:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کیساتھ 3375 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہوگئی۔