کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کیساتھ 3345 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے ہوگئی۔