عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر کمی کیساتھ 3 ہزار 339 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہوگئی۔