کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کیساتھ 3378 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 245 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 925 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہوگئی۔