عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید سستا ہوگیا

Published On 17 June,2025 06:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کیساتھ 3398 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 3 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے ہوگئی۔