سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

Published On 24 June,2025 05:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 39ڈالر کی بڑی کمی سے 3ہزار 327ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے کی سطح پر آگئی۔