کراچی: (دنیا نیوز) چار روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی عالمی و مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1465 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1256 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار 325 روپے ہو گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 3369 ڈالر ہوگئی۔