کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 3343 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 335 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہوگئی۔