بیجنگ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے روابط کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بیجنگ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ توانائی کے مستقبل کیلئے اختراع کو یکجا کرنا ناگزیر ہے، ہم ڈیٹا پر مبنی، اصلاحاتی توانائی کی تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھاکہ غیر مؤثر پاور پلانٹس کو بند کرکے ہم نے بڑی مالی گنجائش پیدا کی، ملک میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کر رہے ہیں، ہمارے ہدف واضح ہیں اور ا ن کے پیچھے عمل کی قوت بھی ہے۔