قصور: (دنیا نیوز) ہجراں کلاں گاؤں میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔
بچے دیوار کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک بارشِ کی وجہ سے دیوار ان کے اوپر آ گری، دیوار گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے بعد تینوں بچوں کو نکال لیا، جن میں سے دو بچے دم توڑ گئے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو عملہ کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کو فوری طور پر طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔