کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون پر ہوا، 100 انڈیکس 1581 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 23 ہزار 628 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ کے پہلے سیشن میں 41 کروڑ 76 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 15 ارب روپے سے زائد رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔