کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہو گیا۔
نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت شروع کر دی، درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔