اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز 31 جولائی کو بند کرنے کی ڈیڈلائن طے ہوگئی۔
ذرائع صنعت وپیداوار نے بتایا کہ جولائی کے اختتام پر یوٹیلٹی سٹورز کو بند کردیا جائے گا اور سٹورز کے تمام ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن اسکیم آفر کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نجکاری کمیشن یوٹیلیٹی سٹورز کونجی شعبے کے حوالے کرے گا اور خسارے کا شکار تمام یوٹیلیٹی سٹورز برانچز کو بند کردیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے 28 جون کو یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کیلئے حتمی اجلاس کیا تھا، نجکاری کمیشن تمام ضابطےکی کارروائی پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دے گا۔
یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سٹوروں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا سٹوروں سے 16 ہزار ملازمین کے خاندان کا روزگار وابستہ ہے۔