حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے مہنگائی کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا

Published On 01 July,2025 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کے طے کردہ ڈبل ہدف کے مقابلے میں جون کے ماہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ ریکارڈ، وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے مہنگائی کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں اوسطاً مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا، جون 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی کی نسبت میں جون میں مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے جون کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔