کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 32 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار 129 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں معمولی کمی آگئی تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 3 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار 441 روپے مالیت کے 19 کروڑ 89 لاکھ 53 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔