وزیراعظم کی ہدایت صدر نے ورچوئل ایسٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دیدی

Published On 09 July,2025 04:53 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائز پر ورچوئل ایسٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔

ایکٹ کے تحت پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، یہ اتھارٹی خودمختار وفاقی ادارہ ہوگی ، اتھارٹی ورچوئل ایسٹس کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لائسنس، قوائد و ضوابط اور نگرانی کے امور سرانجام دے گی۔

اتھارٹی کے بورڈ میں گورنر سٹیٹ بینک، خزانہ، قانون، آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے سیکرٹریز شامل ہوں گے، بورڈ میں ایس ای سی پی، ایف بی آر کے چیئرمین اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی حکام شامل ہوں گے، بورڈ میں وفاقی حکومت کے نامزد کردہ دو آزاد ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔

ایکٹ کے تحت اتھارٹی پاکستان میں ورچوئل ایسٹس سروسز دینے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرے گی، ایکٹ کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سننے کیلئے ورچوئل ایسٹس اپیلیٹ ٹربیونل بھی قائم ہوں گے۔

ٹربیونل کو عدالتی خودمختاری حاصل ہوگی، ٹربیونل کا خصوصی بینچ قانون، مالیاتی اور ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ہوگا۔