حکومت کا بڑا کریک ڈاؤن، پانچ روز میں چینی8 روپے فی کلو سستی

Published On 25 July,2025 04:37 pm

کراچی:(دنیا نیوز) حکومت کابڑا کریک ڈاؤن ،پانچ روزمیں چینی8 روپےفی کلو سستی ہوگئی۔

شہر قائد میں ہول سیل مارکیٹوں میں فی کلوچینی کی قیمت 8 روپےکم ہوکر179 روپےسے171روپےہوگئی، آج 174 روپےفی کلو چینی 3 روپے کم ہوئی۔

چیئرمین کراچی گروسرز اینڈ ہول سیلرز عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایکس مل ریٹ میں فی کلو چینی ایک ہفتے میں 5 روپے سستی ہوگئی، چینی کا ایکس مل ریٹ 175 روپےسے کم ہوکر 170 روپے فی کلوہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے سے 185 روپے فی کلوہے، چینی کے 20 لاکھ ٹن وافر سٹاک موجود ہیں چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں۔

عبد الرؤف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ چینی کے اگلے سیزن میں تین ماہ باقی ہیں اس دوران چینی کی کھپت 15 لاکھ ٹن ہے۔