کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی

Published On 23 July,2025 08:59 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔

گودام مالکان کے مطابق گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے، ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔

دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔

جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امدادی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔