کراچی میں تاجر برادری کی ریلی، سانحہ قلات کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش

Published On 21 July,2025 06:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تاجر برادری نے ریلی نکالی، سیاسی اور مذہبی رہنما بھی شریک ہوئے۔

ریلی کے شرکا نے سانحہ قلات کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،شرکا نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔

تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن دنیا میں بے نقاب اور رسوا ہوں گے، بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ دشمن جتنا مرضی زور لگا لے پاکستان کیخلاف ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، ،قوم دفاع وطن میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔