پشاور: (دنیا نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم تنویر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا ٹارگٹ ملک کی ترقی ہے، چاہتے ہیں کہ یہ شرح سود سنگل ڈیجیٹ پر آئے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل مانیٹری پالیسی آرہی ہے، موجودہ 11 فیصد شرح سود غیر منطقی ہے، معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لیے شرح سود کو 6 فیصد تک کم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی گزشتہ دو سال سے پس چکی ہے، ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کے خلاف ڈیڑھ سال جنگ لڑی پھر حکومت کو سمجھ آئی اور انہوں نے آئی پی پیز سے معاہدہ کو ری کنسیڈر کیا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم ملک میں 100 بلین ڈالر کا کاروبار چاہتے ہیں، انٹرسٹ ریٹ گر کر کم سطح پر آیا اسکے لیے ہم نے بہت تگ ودو کی، چاہتے ہیں کہ یہ انٹرسٹ ریٹ فگر سنگل ڈیجیٹ پر آئے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہر کے ملکوں کے ساتھ کاروبار میں کیسے مقابلہ کریں ؟ حکومت کہتی کہ ہم نے اسے کم کیا تو اکانومی بوم کرے گی اور برسٹ ہو جائے گی، عجیب منطق ہے، انٹرسٹ ریٹ کم نہ ہوا تو پیسے کی قدر میں مزید کمی ہوگی۔