لاہور: (دنیا نیوز) چینی 210 پر ناٹ آؤٹ، مقررہ نرخوں پر چینی کی فروخت سرکار کیلئے چیلنج بن گئی۔
لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں چینی 195 سے 210 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، لاہور کے بازاروں میں چینی ناپید ہوگئی، چھوٹے دکانداروں نے چینی رکھنا چھوڑ دی۔
کراچی میں چینی کی گراں فروشی کیخلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا، مہنگی چینی بیچنے پر 7 دکانیں سیل، 10 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت چینی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، ،ری ٹیل میں 173 روپے کلو چینی کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔