نیا ریکارڈ قائم: ایس ای سی پی نے پہلی بار 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر دیں

Published On 06 August,2025 05:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں نئی تاریخ رقم، ایس ای سی پی نے پہلی بار 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر دیں۔

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2025 میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی رجسٹریشن کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔

ایس ای سی پی نے مئی 2025 میں 3 ہزار 609 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تھی، ملک بھر کی 99 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے کی گئی ہے۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کُل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہوگئی۔

نئی رجسٹریشن ہونے والی کمپنیوں میں 57 فیصد پرائیوٹ لمیٹڈ ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں ، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں 862 کمپنیاں سرفہرست ہیں۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 96 رہی۔