کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
پی آر ایل نے پلانٹ شٹ ڈاؤن سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
خط میں کہا گیا کہ پی آر ایل کی جانب سے ریفائنری کو 17 اگست سے یکم ستمبر تک بند رکھا جائے گا، شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کیلئے کیا جا رہا ہے، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔