چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی ترقی کیلئے نیا بورڈ تشکیل، احسن اقبال سربراہ مقرر

Published On 09 September,2025 11:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کا احسن قدم، ملک بھر کے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی ترقی کیلئے نیا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

وزرات صنعت و پیداوار نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا۔

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار احسن اقبال سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری برائے خزانہ، سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر بھی اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سابق چیئرمین پاما مشہود علی خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اتھارٹی میں اسرار خان، ظہور حسن، عثمان اور آسیہ خان بھی شامل ہوں گے۔